Cheese Paratha Recipe/Cheese Paratha Resturant Style

 آ ج ہم سیکھنے والے ہیں چیز پراٹھا  ریسیپی -خستہ ،تہہ دار اور ذائقے دار چیز پراٹھا روز مرہ تیارکیے جانے والے  پراٹھوں کی  ایک نئی  ترقی یافتہ شکل ہے-برصغیر میں پراٹھے بہت شوق  سے کھاۓ جاتے  ہیں  ان کے بغیر  ناشتہ  مکمل  نہیں ہوتا- وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پراٹھوں  کو پکانے کے طریقوں  میں بھی تبدیلی آئ   ہےآجکل جو  پرا ٹھا  بچوں اور بڑوں  میں بہت پسند  کیا جا رہا ہے وہ      ہے چیز پراٹھا-آج  ہم سیکھیں  گے ریسٹورنٹ  اسٹائیل  میں  چیز پراٹھا ریسیپی-

Cheese Paratha Recipe/Cheese Paratha Resturant Style

شروع کرتے  ہیں چیز   پراٹھا ریسیپی -

  ریسٹورنٹ  اسٹائل  چیز  پراٹھوں کے لئے ضروری اجزا :

میدہ   500گرام 

موزریلا چیز 200 گرام

چیڈر چیز 200 گرام 

ہرا دھنیا 1 گڈی

ہری مرچیں 10 عدد 

ہری پیاز 125گرام

کوٹا ہوا لہسن 1ٹیبل اسپون

کالی مرچ پاؤڈر ½ ٹی اسپون

نمک حسب ضرورت 

گھی / تیل حسب ضرورت 

چیز  پراٹھے ریسیپی تیار کرنے کا طریقہ :

1- سب سے پہلے میدہ میں حسب ضرورت نمک شامل کریں اور آٹا گوندھ کر اسے ململ کے کے کپڑے سے ڈھانپ کر تیس منٹ کے لیے ریسٹ دیں -آ ٹے پر ہلکا سا گھی / تیل ضرور لگائیں تاکہ آ ٹا نرم رہے -

2- موزریلا چیز اورچیڈر چیز کو کدو کش کر لیں -

3- اب اس کدو کش پنیر میں ہرا دھنیا ،ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی، ہری پیاز باریک کٹی ہوئی، کوٹا ہوا لہسن ،کالی مرچ پاؤڈر اور حسب ضرورت نمک شامل کر دیں اور اچھی طرح مکس کر لیں-

 4- اب گوندھے ہوے آ ٹے کے درمیانے سائز کے پیڑے بنائیں -اگر  آپ بڑے اور موٹے پراٹھے بنانا چاہتے ہیں تو بڑے پیڑے بنائیں - 

5-اب پیڑا لے کر اس کو چھوٹی روٹی کی شکل  میں بیلیں  پھر اس پر تھوڑا سا گھی لگائیں گھی لگانے کے بعد اس پر Cheese کی Filling رکھیں اور پیڑے کو بند کر دیں -اب اس پیڑے کو بیل کر روٹی بنا لیں اس بات کا دھیان رکھیں کے روٹی بیلتے وقت Cheese کی Filling باہر نہ نکلے -

اگر اس طریقے سے Cheese پراٹھے کے لئے پیڑے نہ بنانا چاہیں تو آپ دو پیڑوں کو بیل کر ایک روٹی کے اوپر Cheese Filling رکھ کراس کو دوسری روٹی سے Cover کر دیں اور کناروں کو ہاتھ کی مدد سے اچھی طرح  بند کر دیں -

6-توے کو چولہے پر رکھ دیں جب توا گرم ہو جائے تو اس پر حسب ضرورت گھی/تیل ڈالیں اور پراٹھے کو توے پر ڈال دیں -

7-چولہے کے Flame کو درمیانہ رکھیں اور پراٹھے کو دونوں طرف سے گولڈن براؤن کر لیں -

8-مزیدار ریسٹورنٹ اسٹائل میں Cheese پراٹھے ریسیپی تیار ہے گرم گرم Serve کریں اور دسترخوان کی رونق بڑھائیں -

 Conclusion 

امید ہے آپ سیکھ چکے ہو ں گے کہ ریسٹورانٹ اسٹائل میں چیز پراٹھے ریسیپی کیسے تیار کریں گے -اگر آپ کو ریسیپی پسند آئ ہے تو اپنی راۓ اور Suggestions سے ضرو ر آگاہ کیجیے -

FAQ

س 1-چیز پراٹھا کس چیز سے تیار کیا جاتا ہے ؟

ج- Cheese پراٹھا گہیوں اور میدہ سے تیّار فرائی کی ہوئ روٹی ہے جس میں پنیر کی Filling کو بھر کر تیار کیا جاتا ہے -

س2-نرم اور خستہ پراٹھوں کو پکانے کا راز کیا ہے ؟ 

ج- نرم اور خستہ پراٹھوں کو پکانے کا راز یہ ہے کے ہلکی Flame پر پکائیں- 

س3-ایک پنیر پراٹھے میں کتنی کیلوریز ہوتی ہیں ؟ 

ج  -ایک پنیر پراٹھے میں 166  کیلوریز ہوتی ہیں -

Carbohydrates Calories 68 

Protein Calories 30 

Fat Calories 71 

 س 4- کیا Dieting کے دوران Cheese پراٹھے کھا سکتے ہیں ؟

ج -   gram100 Cheese میں 72 Calories ہوتی ہیں جو بہت کم ہیں -آپ Dieting کے دورانCheese پراٹھے کھا سکتے ہیں مگر یہ خیال رہے کہ بہت زیادہ گھی/ تیل میں تلے ہوۓ نہ ہوں -

 س5 - کیا Cheese فیٹ ہے یا پروٹین ؟

ج- Cheese پروٹین اور فیٹ حاصل کرنے کا بہت اہم ذریعہ ہے مگر اس میں Saturated Fat اور نمک کی مقدار زیادہ ہوتی ہے -

س 6- کیا  پراٹھے صحت کے لئے نقصان دہ ہیں ؟

ج- پراٹھوں کو غیر صحت بخش اس لئے سمجھا جاتا ہے کیون  کہ اس میں ذائقہ بڑھانے کے لئے ایسے اجزا کااستعمال کیا  جاتا ہے جومضر صحت  ہیں - 

س7- کون سی Cheese صحت کے لئے فائدے مند ہے ؟

ج- Cheese کی نو اقسام جو صحت کے لئے فائدے مند ہیں -

 1-Blue Cheese 

2-Feta Cheese 

3-Cheddar Cheese 

4-Goat Cheese 

5-Ricotta Cheese 

6-Cottage Cheese 

7-Parmesan Cheese 

8-Swiss Cheese 

9-Mozzarella Cheese 

 

 

  

 

 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم